بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ قیمتوں میں کمی کر دی گئی

Published On 06 March,2025 08:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیپرا کی جانب سے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی سستی کر دی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، قیمتوں میں کمی جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کراچی کے صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے سستی کر دی گئی۔

حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔

قیمتوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔