سانگھڑ: (دنیا نیوز) سملک میں تیل اور گیس سیکٹر کے لئے اچھی خبر، او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں بلاک چک 2-2 کنویں سے پیداوار بحال کر دی۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق چک 2-2 کنویں سے 115 بیرل یومیہ خام تیل نکلے گا، کنویں سے 70 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔
او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق کنویں سے 21 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کیا گیا۔