سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کردیئے

Published On 03 April,2025 04:49 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے ملکی بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے کمرشل بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بینکوں کو رقم کی فراہمی 4 دن کے لیے کی گئی ہے، بینکوں کو رقم کی فراہمی 12.09 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔