کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کھلوائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔
سٹیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے گئے، اپریل 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی،اپریل 25 میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔
مرکزی بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ستمبر 2020 سے اب تک 10 ارب 18 کروڑ ڈالر ڈپازٹس ہوئے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 6 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال ہوئے۔
روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 56 مہینوں میں 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واپس نکالے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 1 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔