لاہور : (دنیا نیوز) حکومت نے سولر توانائی کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کے لیے سمری تیار کر لی گئی ہے، اسے بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔
سمری میں صارف کو 22 روپے فی یونٹ کی بجائے 10 روپے فی یونٹ نقد ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے، ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی حدود میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نئی پالیسی پر غور جاری ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا، فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
دوسری طرف سولر ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ فیصلے سے سولر لگانے والے شہری اور سولر کے کاروبار سے منسلک کاروباری افراد متاثر ہوں گے۔