صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کر دیئے

Published On 30 June,2025 07:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کر دیئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فنانس بل کی منظوری کے بعد صدر کی توثیق کے آئینی تقاضا کو پورا کرنے کے کئے بل ایوان صدر بھیجا تھا۔

صدر مملکت نے آج بل پر دستخط کر کے فنانس بل کی توثیق کی، بل کی منظوری کے عمل میں قومی اسمبلی نے حکومت کی 10 مکمل اور 2 ذیلی ترامیم کی منظوری دی۔

اپوزیشن کی 78 ترامیم کو ایوان نے مسترد کیا تھا، صدر کی منظوری کے بعد فنانس بل 26-2025 یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی توثیق کے بعد بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے بھجوا دیا گیا۔