بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم، اعلان وزیراعظم سے مشروط

Published On 28 June,2025 09:59 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد کریں گے۔

ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی تعداد اس وقت 4 کروڑ ہے، جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں، یہ ریلیف گھریلو، کمرشل، اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے صارفین کو مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور بجلی بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔