پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے : محمد اورنگزیب

پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے : محمد اورنگزیب

سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے  ہوئے محمد اونگزیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اہم پیشرفت ہے، یہ ایک ایسا فورم ہے جہاں سربراہان مملکت آتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں حکومت اورنجی شعبہ ایک فورم پر ہوتے ہیں، پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، ہم پائیداراقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سرمایہ کاروں سے ملاقات کر رہے ہیں، پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سعودی وزیرخزانہ سےملاقات ہوئی ہے، جب تک مقامی سرمایہ کارنہ آئیں بیرونی سرمایہ کارنہیں آتے۔