سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں ٹریڈنگ کے آغاز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 650 کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مندی چھا گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث 100 انڈیکس 1789 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 340 کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس 3702 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔