خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ کا اجرا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے محتاط رویئے سے مجموعی طور پر معاشی حالات بہتر ہوئے، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے ہدفی دائرے میں رہ سکتی ہے۔
مالی سال 2026ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی جی ڈی پی کےمقابلے میں صفر سے ایک فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ترسیلات زر اور سرکاری ذرائع سے متوقع رقوم کنڑول کر سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر رواں مالی سال 18 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں، ملکی جی ڈی پی کی شرح 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی حالات میں استحکام کے پیش نظر کیش ریزرو ریکوائرمنٹ کو 5 فیصد تک کم کیا، عالمی سطح پرٹیرف خطرات کے پیش نظر اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے خدشات بدستور موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل شرح نمو کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق معیشت کوبہتر کرنےکیلئے سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرنا ہوگا، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری کا سبب بنی۔