تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی معیشت کو صنعتی سہارا ملنے لگا، بڑی صنعتوں کی ترقی کا ڈیٹا سامنے آگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی صنعتی سیکٹر دسمبر 2025 میں سالانہ 0.4 فیصد اور ماہانہ 9.3 فیصد بڑھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء کے چھ ماہ میں بڑی صنعتوں کی ترقی میں 5 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملکی آٹو سیکٹر میں سالانہ 31 فیصد اضافہ ہوا، ریڈی میڈ گارمنٹس میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی پیداوار 3 فیصد ، ٹیکسٹائل اور معدنی شعبے سالانہ 2 فیصد بڑھے، فوڈ سیکٹر کی کارکردگی موسمیاتی تبدیلیوں سے سالانہ 6 فیصد کم رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملکی ادویات کی پیداوار 6 فیصد اور کھاد کی پیداوار سالانہ 10 فیصد کم رہی، مالی سال 2026ء کیلئے بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف 2.5 فیصد مقرر کیا تھا جو بڑھا کر 4 فیصد کر دیا۔