وزیراعظم کے دورہ روس کے موقع پر شیڈول پاکستان، روس بزنس فورم منسوخ

وزیراعظم کے دورہ روس کے موقع پر شیڈول پاکستان، روس بزنس فورم منسوخ

ذرائع کے مطابق بزنس فورم کی منسوخی کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا ہے اور متعلقہ وفود کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یہ فورم وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران منعقد ہونا تھا، جس میں 100 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی روسی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں متوقع تھیں، تاہم موجودہ سکیورٹی اور فضائی صورتحال کے پیش نظر اس کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

تاحال وزیرِاعظم کے دورہ روس کے حوالے سے کوئی باضابطہ منسوخی کا اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم بزنس فورم کی منسوخی کو موجودہ حالات کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔