تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل 5 روپے 16 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوگئی، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔