پاکستان میں بینکنگ ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری بارے سٹیٹ بینک کا ڈیٹا جاری

پاکستان میں بینکنگ ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری بارے سٹیٹ بینک کا ڈیٹا جاری

سٹیٹ بینک کے مطابق بینکنگ ڈپازٹس جنوری 26ء میں 2.1 فیصد کمی سے37.43 کھرب روپےسے36.64 کھرب روپےپر آگئے، بینکنگ ڈپازٹس ایک سال کے عرصے میں 18.2 فیصد بڑھ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ بینکوں سے ملنے والے قرضوں کی شرح ایک سال میں 3فیصد اورایک ماہ میں 2.1 فیصد کم ہوئی، بینک قرضے ایک سال میں14.72 کھرب روپے سے کم ہوکر14.29کھرب روپے پر آگئے۔

سٹیٹ کے اعداد وشمار میں مزید بتایا گیا کہ بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں بڑھ کر29.4اورایک ماہ میں2.5 فیصد رہی ، جنوری 26ء میں بینکوں کی حکومتی سکیورٹیز میں سرمایہ کاری 38.83 کھرب روپے رہی۔