تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پورٹ قاسم میں زمین سے متعلق کاروباری برادری کی شکایات کے حل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
کمیٹی وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی۔
وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا مقصد پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ہے، زمین سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لے کر سفارشات بورڈ کو پیش کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر کے کمپلینٹ سیل اور پورٹ قاسم اتھارٹی کو موصول شکایات پر کارروائی ہوگی۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ شکایات اور درخواستوں کے حل کیلئے معیاری طریقہ کار تیار کیا جائے گا، میری ٹائم اور لاجسٹکس سیکٹر میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔