تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے ایف ایف سی کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
.jpg)
ایف ایف سی نے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے 33.99 فیصد حصص خریدے گی، پی آئی اے نجکاری عمل میں عارف حبیب کارپوریشن بدستور لیڈ کنسورشیم رکن رہے گی۔
کابینہ کمیٹی کا فیصلہ توثیق کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا۔
.jpg)