تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 8 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 459 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 310 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی 8 ہزار 541 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 18 ڈالر پر آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 18 ہزار 700 روپے تک سستا ہوگیا ہے۔