فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو

فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں معدنیات، سیاحت، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں قبائلی اضلاع اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اسکالرشپس کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان خیبرپختونخوا میں ترقیاتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔