تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 3400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔