پنجاب کابینہ نے 5903 ارب روپے کے بجٹ برائے 27-2026 کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے 5903 ارب روپے کے بجٹ برائے 27-2026 کی منظوری دے دی

صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پنجاب کے 5903 ارب روپے حجم کے بجٹ بارے کابینہ کو تفصیلی آگاہ کیا، ترقیاتی بجٹ 752 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، پینشن اور تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ تیسرا بجٹ پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہوں، وفاقی حکومت کو دفاع اور دیگر مدات میں پنجاب نے سب سے زیادہ حصہ دیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی شئیر کم ہونے کے باوجود اپنے عوام کو اپنے وسائل سے ریلیف دینے کے لئے پر عزم ہوں، عوام کو ریلیف دینے کا عہد پورا کرنے کے لئے علالت کی حالت میں بھی ویڈیو لنک میٹنگ کرتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ریلیف اور خدمت کا سفر پہلے کی طرح جاری رہے گا، پنجاب کے عوام کی ترقی کے سفر پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔