کپاس کی بحالی کیلئے اپٹما اور پی سی جی اے کے مابین تاریخی معاہدہ

کپاس کی بحالی کیلئے اپٹما اور پی سی جی اے کے مابین تاریخی معاہدہ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز اور پاکستان کاٹن جنرز نے کاٹن سیلز اینڈ پرچیز کنٹریکٹ پرایم او یو کر لیا، اپٹما اور پی سی جی اے نے معیاری کپاس کو پریمیم فراہم کرنے کا اعادہ کرلیا۔

چیئرمین اپٹما کامران ارشد کا کہنا تھا کہ ایم او یو میں ناقص معیار کی کپاس کو اعلیٰ معیار کی کپاس کے برابر قیمت نہیں ملے گی، معاہدے میں معیار، سیمپلنگ ، ڈیلیوری، انشورنس کے واضح اصول شامل کیے۔

کامران ارشد نے کہا کہ پاکستان میں کپاس کی پیدوار تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، کپاس کی کم پیداوار سے ہر سال لاکھوں گانٹھیں درآمد کرنا پڑتی ہی جب کہ پاکستان کاٹن بورڈ کےقیام کی تجویز زیر غور ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بورڈ میں کسان، بیچ ساز کمپنیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان ہوں گے ،مقامی کاٹن مارکیٹنگ سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق لانا ہوگا۔

چیئرمین اپٹما نے مزید کہا کہ بہتر معیار کی کپاس تیار کرنے والے جنرز کو مارکیٹ میں مناسب پریمیم مل سکے گا۔