تجارت
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) کراچی پورٹ کی بڑھتی ہوئی استعداد اور عالمی معیار کی بندرگاہی سہولیات کے سلسلے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق دنیا کے بڑے کنٹینر بحری جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی لوریٹو کراچی پورٹ پہنچ گیا، تقریباً 399.9 میٹر طویل اور 24,346 کنٹینرز کی گنجائش رکھنے والا الٹرا لارج کنٹینر ویسل ایس اے پی ٹی ایل ٹرمینل کے ساوتھ وارف برتھ نمبر 2 پر لنگر انداز ہوا، جہاز 14,538 کنٹینرز لے کر لنگر انداز ہوا۔
ذرائع کے مطابق بحری جہاز سے 3,802 ٹی ای یوز (TEUs) کنٹینرز ایس اے پی ٹی ایل ٹرمینل پر آف لوڈ کیے جائیں گے۔
ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا پورٹ اب دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں کو محفوظ اور مؤثر انداز میں ہینڈل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان نے مزید بتایا کہ بحری جہاز دو روز کراچی میں قیام کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہو جائے گا۔