پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بجٹ میں شہری مسائل کے حل کو ترجیح دی گئی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کونسل ہال میں خںطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انفرا سٹرکچر، سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کی تعمیر و بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہمیشہ کوشش کی دستیاب وسائل میں شہر کی بہترین خدمت کی جاسکے، شہر کے بارے میں تاثر دیا جاتا ہے یہاں کام نہیں ہوتا، شہر بھر میں 31 لاکھ سے زائد سکوائر فٹ پیچ ورک مکمل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں ایک کروڑ 23 لاکھ سے زائد سکوائر فٹ پیور بلاکس بچھائے گئے، چار لاکھ سے زائد رننگ فٹ سیوریج ورک مکمل کیا گیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ نرسری فلائی اوور، جناح برج اور شہید ملت روڈ کی تعمیر و بحالی مکمل کر لی گئی، 93 روز میں عظیم پورہ فلائی اوور مکمل کیا گیا۔