گلگت بلتستان اسمبلی: سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب، پی پی اور آئی پی پی میں حکومت سازی پر اتفاق

گلگت بلتستان اسمبلی: سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب، پی پی اور آئی پی پی میں حکومت سازی پر اتفاق

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ملک کفایت الرحمان سے سپیکر عمران ندیم نے حلف لیا، گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 30 ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری اور عبدالعلیم خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

آئی پی پی کے رہنما عون چودھری کے مطابق پارٹی گلگت بلتستان کابینہ کا حصہ بنے گی اور کابینہ سازی سے متعلق امور باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔