گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب 4آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب 4آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

آزاد اراکین نے وفاقی وزیرعلیم خان سے ملاقات کےموقع پرشمولیت کا اعلان کیا۔ آئی پی پی میں جی بی اے 15 دیامر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر 3 سے امان علی، جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی اور جی بی 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق نے شمولیت اختیار کی۔

دلپزیر خان کے مطابق ہم چاروں امیدواروں نے گروپ بنا کر آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی، ہم دیگر آزاد اورایم ڈبلیو ایم کے امیدوار سے بھی رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دیگر امیدواروں کو بھی آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دیں گے اور جی بی اسمبلی میں دوسری بڑی پارٹی بن کر اُبھریں گے۔