جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس، نتیجہ جاری

جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس، نتیجہ جاری

ریٹرننگ آفیسر نے حتمی انتخابی نتیجہ جاری کرتے ہوئے محمد کاظم مثیم کو کامیاب قرار دے دیا، کامیابی کے بعد منتخب امیدوار کے لیے باقاعدہ فارم 49 جاری کر دیا گیا۔

فیصلے کے بعد حلقے میں جاری انتخابی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو گئی، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حتمی نتیجہ جاری کیا گیا۔