چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کے فیصلے سنا دیئے

چیف الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کے فیصلے سنا دیئے

دیامر کے 3 حلقوں میں ری پولنگ کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا، دیامر سے پیپلزپارٹی کے دونوں امیدوار کامیاب قرار دے دیا، ن لیگ کے ملک کفایت کیخلاف حاجی گلبر کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کر دی۔

نگر ون میں پیپلز پارٹی امیدوار کیخلاف ری کاؤنٹنگ کی درخواست رد کر دی گئی، غذر سے لیگی امیدوار کیخلاف پیپلزپارٹی کے نذیر احمد کی ری کاؤنٹنگ کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

گلگت تین سے آزاد امیدوار کی جیت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔