استحکام پاکستان پارٹی کا ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ

Published On 23 August,2025 01:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

پارٹی اجلاس کا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام کی سفارشات پیش کی گئیں، عبدالعلیم خان نے کہا نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، نئے صوبوں سے عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے ملکی استحکام اور معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہو ں گے، سیکرٹریٹ میں میلوں دور سے آنے والے شہریوں کو ریلیف ملے گا، نئے صوبوں میں ہائی کورٹ، چیف سیکرٹری اور آئی جی بہتر کام کر سکیں گے۔