لاہور: (دنیا نیوز) رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے 26 ویں ترمیم پر پارلیمنٹ، سینیٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دی۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کی بالادستی ہے، قوانین بنانے سے عملدرآمد کرانا زیادہ بڑا چیلنج ہے، پارلیمنٹ کو چیلنج کرنیوالے عناصر کی سرکوبی ہوئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی فتنوں نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ریاست کو داغدار کرنے کی کوشش کی، عام شہریوں کی آخری امید عدالتیں ہوتی ہیں۔