تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1886 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 23 کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار 321 روپے مالیت کے 29 کروڑ 60 لاکھ 15 ہزار 980 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔