عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 972 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 200 روپے کی کمی کے باعث 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے پر آگئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 458 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 107 روپے کی کمی سے 6 ہزار 242 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 92 روپے کی کمی سے 5 ہزار 351 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔