مٹی کا تیل مزید 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

مٹی کا تیل مزید 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کر دی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی ایک روپے 97 پیسے کم کی گئی ہے۔