عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4017 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔