حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔