تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہوا ہے جبکہ چاندی کے دام بڑھ گئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے پر آگیا ہے۔
24 قیراط فی تولہ چاندی کے دام 68 روپے بڑھ کر 6 ہزار 291 روپے پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4040 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔