تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 1580 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 623 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔