پٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

پٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 75 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 06 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 24 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔