پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی

پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ملک بھر کے تمام پٹرول پمپس پر "راست" کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام 31 جنوری 2027 تک نافذ کرنا لازمی ہوگا۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ایندھن کی خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) کی زیادہ سے زیادہ حد فی لٹر ایک روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ انٹرچینج ری ایمبرسمنٹ فیس کی حد فی لیٹر 20 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام پٹرول پمپ مالکان "راست" کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام مقررہ مدت کے اندر فعال اور صارفین کے لیے دستیاب بنائیں۔