فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 137 ڈالر اضافے کیساتھ 4 ہزار 495 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 768 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 7ہزار 169روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی۔