وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

15 ستمبر کو موہنجو دڑو ٹرین بحال کردی جائے گی جبکہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کیلئے بھی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیالکوٹ سے راولپنڈی کیلئے ٹرین 15 اکتوبر کو چلائی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو دونوں ٹرینیں بحال کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ مرحلہ وار تمام بند ٹرینیں بحال کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جنوری میں آغاز طے کرلیا گیا، ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کو بدل کر رکھ دے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون پر وزیراعظم مسلسل اپ ڈیٹ لے رہے ہیں، توقعات پر پورا اتریں گے۔