کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ایک روز کیلئے معطل

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس  ایک روز  کیلئے  معطل

 ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس منگل کے روز کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ نہیں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا جائے گا جب کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی ناگزیر وجوہات کے باعث کی گئی ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ریلوے سٹیشن یا ہیلپ لائن سے ٹرین کے شیڈول اور روانگی کے اوقات کی تصدیق ضرور کرلیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ صورتِ حال معمول پر آنے کے بعد ٹرین سروس بحال کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔