تجارت
خلاصہ
- لندن: (ویب ڈیسک) ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق مذاکرات کی بحالی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی کاروبار میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 30 سینٹ، یعنی تقریباً 2.6 فیصد کمی ہوئی اور یہ 86.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی، اس سے قبل برینٹ کی قیمت 13 اگست کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی پہنچ گئی تھی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 2 ڈالر 8 سینٹ، یعنی 2.53 فیصد کم ہوکر 80.29 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت اس سے قبل 10 اگست کے بعد کی کم ترین سطح تک گر گئی تھی۔
سرمایہ کار پرامید ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کی پابندیاں کم ہوسکتی ہیں اور عالمی توانائی کی سپلائی میں بہتری آسکتی ہے۔