ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اعداد وشمار کے  مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 9 کروڑ 85 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 6 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 48 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے۔