پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج، بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

 علاوہ ازیں اگر بیلنس کی میعاد ختم ہوجائے تو کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشن کے تحت سم کے قابل استعمال رہنے کے دوران ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خود کار طور پر بحال ہو جائے گا اور قابل استعمال ہوگا۔

پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ، منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ اور پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں جدت کے فروغ کے ضمن میں پرعزم ہے۔