امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہیکرز امریکی محکمہ انصاف، ناسا اور فیڈرل ریزرو کو نشانہ بنا رہے تھے، امریکی حکام نے دو ہیکنگ پلیٹ فارمز کے ڈومینز قبضے میں لے لئے، دونوں سائبر پلیٹ فارمز چین میں قائم کمپنی کے زیرانتظام تھے۔

محکمہ انصاف کے مطابق ہیکرز 2018ء سے حساس امریکی اور عالمی نیٹ ورکس کو نشانہ بنا رہے تھے، اگست 2019ء میں ہیکرز نے ناسا کے نیٹ ورک تک رسائی کی کوشش کی، ہیکرز ناسا کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

محکمہ انصاف نے مزید بتایا کہ سائبر حملہ آوروں نے اہم انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے والے ٹولز استعمال کئے۔