دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) امریکی ناکہ بندی کے باوجود چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے۔
سمندری نقل و حرکت کی نگرانی کرنے والی شپنگ ڈیٹا کمپنی کے مطابق چین کا پرچم بردار ایک آئل ٹینکر اور ایک دوسرا چینی جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی حصے میں داخل ہوا۔
ایک چینی جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ سے روانہ ہوکر آبنائے ہرمز کے ایرانی راستے سے گزرا جبکہ چینی پرچم بردار آئل ٹینکر کو بھی آبنائے ہرمز میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ چین کی 2 سرکاری کمپنیوں نے اپنے آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گزرنے سے روک دیا ہے تاہم سمندری نقل و حرکت کے تازہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ کم از کم 2 چینی پرچم بردار جہاز اس وقت آبنائے ہرمز میں ایرانی راستہ استعمال کر رہے ہیں۔
اس سے ممکنہ طور پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے چین کی کچھ بحری اور تجارتی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔