تجارت
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے باعث خام تیل پیدا کرنے والے خطے سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے فی بیرل نرخ میں 56 سینٹ یعنی 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 91.05 ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔
ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یعنی ایک فیصد اضافے کے بعد 86.59 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔