ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی

ایران کی حملوں کیلئے سرزمین دینے والے ممالک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی

ایران کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض علاقائی ممالک اپنے سابقہ مؤقف کے باوجود امریکا کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم وہ ’کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا‘ اور ایسے اقدامات کا ’مزید سخت جواب‘ دے گا۔

ایرانی فوج کے مطابق گزشتہ رات کی جوابی کارروائیاں بھی اسی پالیسی کے تحت کی گئیں۔