ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 19 ملین ڈالر اضافہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 19 ملین ڈالر اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 11 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ایک لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 52 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔