خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھتی جا رہی ہے۔
پاکستان کا آئی ٹی شعبہ برآمدات اور ڈیجیٹل کاروبار میں نمایاں پیش رفت کے ذریعے عالمی سطح پر تیزی سے ابھر رہا ہے، مالی سال 26-2025 پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کے آئی سی ٹی شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر کے معاشی ترقی میں اہم کردارادا کیا، بڑھتی ہوئی آئی ٹی سرگرمیوں کے ساتھ ایس ای سی پی میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ڈیجیٹل ایجنسیاں اور ای کامرس کاروبار عالمی منڈیوں میں تیزی سے توسیع کر رہے ہیں، حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں بھرپور شرکت کی۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جدید مالیاتی انفرا اسٹرکچر عالمی کرنسیوں میں ادائیگیوں کے وصول اور بین الاقوامی فنڈز کے انتظام میں معاون ثابت ہوگئی۔
آئی ٹی برآمدات، نئی کمپنیوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کومضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔